مشرق وسطی

بحرین میں انسانیت دم توڑ رہی ہے

شیعہ نیوز:انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کے باوجود آل خلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے خلاف ہراساں اور طبی غفلت کا سلسلہ جاری ہے۔

آل خلیفہ حکومت سیاسی قیدیوں کو ان کے حقوق بشمول طبی اور صحت کی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے جبکہ بہت سے قیدی طبی سہولیات میں تاخیر اور غیر انسانی حالات کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے قیدی سلمان عبداللہ مکی آل خلیفہ جیل میں متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وہ طویل عرصے سے اپنے اہل خانہ سے رابطے سے محروم ہیں اور دانت اور گھٹنے کے شدید درد میں مبتلا ہیں۔

آل خلیفہ کے کرائے کے ایجنٹوں نے پہلی بار سلمان عبداللہ مکی کو 2014 میں ان کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کیا تھا، پھر انہیں 4 ماہ بعد رہا کردیا گیا تھا۔ انہیں 2018 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور جھوٹے الزامات کے تحت 32 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اس بحرینی قیدی کو طبی غفلت سمیت شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button