
ہنگری میں نتن یاہو کی عدم گرفتاری پر عالمی عدالت کی وضاحت طلبی
شیعہ نیوز: دورہ بڈاپسٹ کے دوران صہیونی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے پر عالمی عدالت نے ہنگری سے وضاحت طلب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عالمی عدالت انصاف نے ہنگری کی حکومت سے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کو دورہ بڈاپسٹ کے دوران گرفتار نہ کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نتن یاہو کی گرفتاری کے حکم کی عدم تعمیل پر بڈاپسٹ 23 مئی تک رسمی طور پر وضاحت فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی میزبانی پر بوڈاپسٹ کی عالمی مذمت کے سائے میں ہنگری کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت نے ہنگری کو پابند کیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کے مقدمات میں نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ سابق یوآو گیلانت کے خلاف 2024 کے نومبر کو سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے بارے میں وضاحت دے۔
صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے 3 سے 6 اپریل 2025 تک ہنگری کا دورہ کیا تھا۔ چونکہ ہنگری عالمی عدالت کا رکن ہے لہذا اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ اس عدالت کے فیصلے کے تحت مجرم کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کرے۔ تاہم ہنگری کے وزیراعظم ویکٹر اوربان نے عدالت کے اس حکم کو بے شرمانہ اور مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا تھا۔