دنیا

راتوں کو خواب آور دوائیاں استعمال کرتا ہوں، صہیونی سیاستدان

شیعہ نیوز: صہیونی سیاسی جماعت کے سربراہ نے اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے پیش نظر خوف و ہراس کی وجہ سے راتوں کو سونے سے پہلے خواب آور دوائیاں لینے کا اعتراف کیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ غزہ اور دیگر مقامات پر مقاومتی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد وسیع جنگ کے خوف نے عوام سے نکل سے سیاستدانوں اور اعلی حکام تک کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی عدالت انصاف کے ممکنہ فیصلے پر تل ابیب کی نیندیں حرام!

عبرانی خبری ادارے کے مطابق دائیں بازو کی صہیونی جماعت کے سربراہ آریہ درعی نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر کشیدگی اور اور بدامنی نے ہمارا سکون چھین لیا ہے۔ خوف و ہرااس کی وجہ سے راتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اسی لئے ہر رات سونے سے پہلے خواب آور دوائیاں کھاتا ہوں۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور صہیونی علاقوں پر مجاہدین کے وسیع حملوں کی وجہ سے اسرائیل پر اندرونی اور بیرونی سطح پر جنگ بندی کے لئے شدید دباؤ ہے۔

صہیونی عوام ہر ہفتے نیتن یاہو کابینہ کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان کے استعفی اور حماس کے جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button