دنیا

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز اجلاس، ایران اور روس کے نمائندوں کی ملاقات

شیعہ نیوز: ویانا میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے پہلے ایران اور روس کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس سے پہلے ایران اور روس کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔

عالمی ادارے میں روسی نمائندے میخائل النوف نے ایرانی نمائندے محسن ناصری اصل سے ملاقات کے دوران کہا کہ عالمی ادارے کے اجلاس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان ہماہنگی کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مرکزی بازار کو آتش گیر بموں سے راکھ کر ڈالا

روسی نمائندے سے محسن ناصری سے ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ادارے کے ہیڈکوارٹر میں آئندہ پیر کو ہوگا۔ اجلاس کے دوران دوسرے امور کے علاوہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ اس وقت مشکلات کا شکار ہوا تھا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر امریکہ کو معاہدے سے باہر نکالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button