وزیر اعلیٰ سندھ آئی بی اے میں منعقدہ رقص کی محفل کا نوٹس لیں، آئی ایس او
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی بی اے گلشن کیمپس میں منعقدہ بے حیائی و عریانیت پر مبنی محفل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، اسلام کے نام پر حاصل کیئے جانے والے ملک میں تعلیمی اداروں میں اس قسم کی محافل کا انعقاد حکومت سندھ اور آئی بی اے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان خیالات کا اظہار ترجمان آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن محمد حیدر نقوی نے المصطفیٰ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں اساتذہ کی ترقیوں میں تاخیر، صدر مملکت وفاقی جامعہ اردو کےمعاملے کا نوٹس لیں
انہوں نے آئی بی اےجیسے ادارے میں فحاشی و عریانی پر مبنی رقص و سرور کی محافل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے تمام اہل اسلام کے دلوں کو زخمی کردیا ہے، اسلامی معاشرے میں اس قسم کی محافل کا انعقاد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور اس شرمناک واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کروائی عمل میں لائیں۔