اہم پاکستانی خبریں

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا،1 جوان شہید

شیعہ نیوز:جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک وقاص احمد کا تعلق کراچی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close