مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

برطانوی فوجی غزہ میں تعینات ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا، عوامی محاذ فلسطین

شیعہ نیوز: عوامی محاذ برای آزادی فلسطین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں اپنے فوجی تعینات کئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسینے رپورٹ دی ہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ” ہم برطانیہ اور جو بھی ملک غزہ کے اندر یا اس کے ساحلی علاقو میں زمینی فوج بھیجنا چاہتا ہے، اس کو خبردار کرتے ہیں کہ ہیں کہ ہم غزہ میں ان کے فوجیوں کو غاصب اور قابض سمجھیں گے اور وہ استقامتی محاذ کے حملوں کا قانونی ہدف ہوں گے۔

عوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” فوجیوں کو بھیجنے کی یہ توجیہ کہ انہيں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے بھیجا جارہا ہے، ایسا جھوٹ ہے کہ اس کے فریب میں کوئی نہیں آئےگا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پس پردہ حقائق اور مضمرات

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بیرونی فوجی بھیجنے کا مقصد منحوس سامراجی اہداف اور غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی کا تحفظ ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جو بھی ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اس کو حملے بند کرانے، محاصرہ ختم کرانے اورتسلیم شدہ سرکاری سرحدی گزرگاہوں سے فلسطین کی نگرانی اور اس کے انتظام وانصرام میں امداد رسانی شروع کرانے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئے۔

یاد رہے کہ اخبار گارڈین نے اتوار کو برطانوی وزارت دفاع کے ایک قریبی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ لندن حکومت غزہ میں امداد کی تقسیم کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button