مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کی طرف سے اسرائیل پر داغا گیا نیا میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک ہے؟

شیعہ نیوز:ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے جانے والے اسٹیج ٹو کے سجیل میزائل کے آسمان پر مناظر دنیا بھر میں موضوع بحث ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملے کے لیے 2000 کلومیٹر اور اس سے آگے تک مار کرنے والے ’سجیل ٹو ‘ میزائل کا استعمال کیا ہے۔

عسکری نامہ نگار ڈورون کدوش نے ایک اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جس ایرانی سجیل میزائل نے اسرائیلی علاقے ڈین بلاک کو نشانہ بنایا تھا وہ اپنے وزن اور پے لوڈ یعنی اس میں موجود دھماکا خیز مواد کی مقدار کے لحاظ سے غیر معمولی نوعیت کا تھا اور یہ معمول سے بڑا میزائل تھا، اس نوعیت کے میزائل ایران نے کم تعداد میں اسرائیل پر داغے ہیں ۔

یہ میزائل کیسے کام کرتا ہے؟

2 مرحلوں پر مشتمل سجیل ٹو میزائل ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے، اس لیے اس میں ایندھن بھرنے کے لیے بہت وقت درکار ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ سجیل 2 میزائل کو لانچ کرنے کے لیے تیاری کا وقت کم ہو جاتا ہے۔

یہ میزائل جو ٹھوس ایندھن کے انجن پر مبنی ہے، دوسرے ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں لانچ کرنے میں زیادہ درست اور تیز سمجھا جاتا ہے اور اس میں 500 سے 650 کلوگرام وزنی وار ہیڈ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button