اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

اسرائیل نے حزب الله کیساتھ جنگ کی تو ہم بہت نزدیک سے اسکا مقابلہ کرینگے، سید الشہداء بریگیڈ

شیعہ نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک "سید الشہداء بریگیڈ” کے سیکرٹری جنرل "ابوآلا الولائی” نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عراق کی مقاومت اسلامی کو طوفان الاقصیٰ میں شریک ہونے اور صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے 800 کیلو میٹر کا جغرافیائی فاصلہ درپیش ہے مگر لبنان کے ساتھ جنگ کی چھیڑنے کی غلطی پر یہ فاصلہ صفر ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان سے جنگ کی صورت میں مقاومت اپنی توپوں کے دہانے کھول دے گی اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گی۔ واضح رہے کہ یہ پیغام ایسی صورت حال میں جاری ہوا جب گزشتہ شب عراق ہی کی ایک اور مقاومتی تحریک "عصائب اهل الحق” کے سربراہ شیخ "قیس الخزعلی” نے ایک تقریر میں واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو عراق میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بعض نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے لبنانی سرزمین پر حزب الله کے اہداف کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنانے کی تیاری کر رکھی ہے۔ لبنان پر اسرائیل کے حملے کے امکانات اس وقت بڑھ گئے جب گزشتہ ہفتے سے حزب الله نے فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں صیہونی ٹھکانوں پر حملوں میں شدت لاتے ہوئے درجنوں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس ضمن میں "الاخبار” نے بعض مقاومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنگ کی صورت میں عراق سے "النُجَباء” اور "حزب‌ الله بریگیڈ” نے حزب‌ الله لبنان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی متعدد مقاومتی گروہوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ لبنان کے ساتھ جنگ کی صورت میں پاکستان، افغانستان اور عراق سے ہزاروں مجاہدین حزب‌ الله کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button