دنیا

اسرائیل پر حملہ ہوا تو ہم اسکے دفاع میں مدد کرینگے، امریکی وزیر دفاع

شیعہ نیوز: امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا کہ اگر صیہونی حکومت پر حملہ ہوا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے، لیکن سفارتی ذرائع سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ذکر نہیں کیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کی حمایت میں ان کا بیان ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے سینیئر عہدیداروں کے بیانات کے ردعمل میں تھا۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق نے اس بات پر زور دیا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جو منگل کو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے، بدھ کی صبح قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button