مشرق وسطی

اسرائيل نے اگر دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایران کے خلاف اسرائيل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل نے اگر دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوج کی دفاعی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج موجودہ پیشرفت پر متوقف نہیں ہوگی بلکہ ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں ترقی اور پیشرفت کا سفر جاری رکھےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی بری ، بحری اور فضائیہ ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہیں۔ اگر اسرائيل نے کوئی حماقت کی تو اسے دنداں شکن اور منہ توڑ جوب دیا جائےگا۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن کو ایران کی دفاعی طاقت کا بخوبی علم ہے ۔ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی حماقت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button