پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اگر پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو خطے میں طاقت کا توازن بے قابو ہوجاتا : علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری طاقت خطے میں امن کی ضمانت ہے۔اگر پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو خطے میں طاقت کا توازن بے قابو ہوجاتا اور مکاردشمن کو اپنی کم ظرفی کے اظہار میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ طاغوتی و استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کانٹے کی طرح چب رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ارض پاک کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں اور شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔انہوں نے کہا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور فرقہ واریت کے فروغ میں وہ قوتیں ملوث رہیں ہیں جو ہماری ایٹمی پروگرام کو سبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں۔اپنے مذموم عناصر کے ذریعے اقوام عالم کو ہمیشہ یہ باور کرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوط پناہ گاہ ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف انسداد دہشتگردی کے ادارے اور عوام نے یکساں موقف اختیار کرکے یہ ثابت کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام ملک دشمنوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ میں تکیفیری دہشت گرد کے ہاتھوں نمازیوں کا قتل اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں فرقہ واریت کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ ان شدت پسند عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے جو نظریات کے اختلاف پر قتل و غارت کی ترغیب دینے میں مصروف ہیں۔پاکستان کے داخلی امن کو ایک بار پھرتباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتہا پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے بغیر ملک میں امن کے قیام کا تصورمحض خام خیالی ہے۔ہم نے دنیا پریہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اوراپنا نظریاتی و جغرافیائی دفاع اور اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button