پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست ضلع کرم کو عوام سے خالی کروانا چاہتی ہے تو ہم پر بمباری کرکے ختم کردے، انجینئر حمید حسین

ضلع کرم کی عوام سالوں سے دہشتگردوں کے محاصرے میں گھرے ہوئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل کرتے ہیں لیکن ریاست پاکستان اور اسکے سکیورٹی ادارے یہاں امن و امان کے دیر پاء حل کے قیام کے لیے بھی سنجیدہ نظر نہیں آتے

شیعہ نیوز (ویڈیو): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا ایک بار پھر قومی اسمبلی کے سیشن میں جزباتی خطاب، انکا کہنا تھا کہ اگر ریاست اور اسکے ادارے ضلع کرم اور پاراچنار کو وہاں کے عوام سے خالی کروانا چاہتے ہیں تو آئے روز کی دہشتگردی، راستوں کی رکاوٹ، اشاء خورد و نوش کی قلت اور ادویات کی کمی کے باعث مارنے کی بجائے ایک بار ہی ضلع کرم کی عوام پر بمباری کر کے ہمیں ختم کر دے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں

ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا کہنا تھا کہ ریاست ضلع کرم کی عوام کو سکیورٹی دینے میں ناکام ہو چکی ہے، ضلع کرم کی عوام سالوں سے دہشتگردوں کے محاصرے میں گھرے ہوئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل کرتے ہیں لیکن ریاست پاکستان اور اسکے سکیورٹی ادارے یہاں امن و امان کے دیر پاء حل کے قیام کے لیے بھی سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button