مشرق وسطی

اگر ہم نے اقدام نہ کیا تو اسرائیل کل تمام عرب شہروں پر حملہ کر دے گا، قطری عہدیدار

شیعہ نیوز: قطر کے بین الاقوامی تعاون کی وزیر نے لکھا ہے: یہ جنگ صرف بیروت اور غزہ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دوسرے عرب شہروں میں بھی پھیل جائے گی۔

الشرق نے بتایا ہے کہ قطر کے بین الاقوامی تعاون کی وزیر لولوہ بنت راشد الخطر نے خطے میں عفریت کی طرح مسلط صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے اور جارحیت کو روکنے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : براق اسکوائر میں لفٹ ’مسجد اقصیٰ‘ کے محاصرے کی سازش کا حصہ ہے، عکرمہ صبری

قطری وزیر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جنگی مساوات اب پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہیں! اگر آج ہم اسرائیل کے قبضے کو روکنے کے لیے متحد نہ ہوئے جس نے ایک عفریت کی طرح خطے پر حملہ کیا ہے تو کل یہ جنگ تمام عرب شہروں تک پھیل جائے گی اور یہ صرف بیروت اور غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ آج ہم سب ایک ہی کشتی میں ہیں اور کوئی بھی تنہا نہیں بچ سکے گا۔ خدا لبنان اور اس ملک کے عوام کو ہر قسم کے نقصانات سے محفوظ رکھے اور غزہ کی حفاظت فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button