اہم پاکستانی خبریں

ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، صدر عارف علوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

زرائع کے مطابق کشمیر آور کی مناسبت سے ایوان صدر کے باہر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں، آئندہ ہفتے بھی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کو مزید مستحکم کرنا ہے، سب نے مل کر کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button