اہم پاکستانی خبریں

چنیوٹ، یوم پاکستان کی مناسبت سے افطارِ وحدت کا اہتمام

شیعہ نیوز: چنیوٹ میں بی پازیٹیو پروڈکشن کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر افطاروحدت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر بھر سے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ معروف سوشل ایکٹیوسٹ ڈاکٹر غفران سید، امن کمیٹی کے ممبر مولانا نعیم سیالوی، جامعہ بعثت سے مولانا عمران نواز، معصومین گروپ آف کالجز کے پرنسپل فیضان پیرزادہ، پنجاب کالج چنیوٹ کے پرنسپل اسد اقبال نے شرکاء سے اتحاد اور معاشرے میں نوجوانوں کے مثبت کردار پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ مشہور یوٹیوبر اور سماجی کارکن شاہد تقی، سخن قبیلہ چنیوٹ کے صدر ہاشم علی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام نماز باجماعت سے کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد شہر میں امن اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھا کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button