دنیا

الہان عمر نے امریکہ کو سرطان زدہ قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو سرطان زدہ قرار دے دیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اندرونی اختلافات شروع ہی سے رہے ہیں لیکن آج ہم اس سرطان کو مزید خطرناک شکل اختیار کرتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ تفرقہ پھیلانے والے صدر، حکومت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں اور میرے علاوہ بہت سے دوسرے لوگ بھی اس خود سر حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔

حکومت امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی دوستی کا عہد غیر دانشنمدانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہماری کوئی بھی قدر مشترک نہیں اور ہمیں ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button