پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسینؑ ظلم، فتنہ، فساد، بدعت، بے دینی، بے حیائی اور بے غیرتی کی ایک دنیا کے مقابلے میں کھڑے تھے: علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام جہاں عشق امام حسین (ع) کی معراج تک پہنچنے کا ذریعہ ہے وہیں یزیدی قوتوں سے اظہار برات کی معراج تک پہنچنے کا بھی وسیلہ ہے، عزادری سید الشہداء ایک منظم تحریک کا نام ہے جسے کوفہ و شام کے بازاروں میں کربلا کی شیر دل خاتون سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے شروع کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے نیو رضویہ میں عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب میں کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ہر دور میں اس تحریک کو دبانے کی سازشیں ہوئیں لیکن پیروان کربلا نے زینبیؑ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں ناکام بنایا، آج بھی عزادری اسی عزم و استقلال اور عقیدت کے ساتھ ہو رہی ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ طلوع صبح قیامت تک جاری رہے گا۔

علامہ اعجاز بہشتی نے مزید کہا کہ امام حسینؑ اس عظیم ہستی کا نام ہے جس کا نام ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ظالموں، طاغوتی طاقتوں اور انسانیت دشمنوں کے سروں پر لٹکتی تلوار ہے، میدان کربلا میں حضرت امام حسین (ع) ایک لشکر یا فوج کے مدمقابل میں نہیں بلکہ ظلم، فتنہ، فساد، بدعت، بے دینی، بے حیائی اور بے غیرتی کی ایک دنیا کے مقابلے میں کھڑے تھے، آپ (ع) نے ظالم و جابر، خلافت رسول (ص) کے داعی اور انحراف کے ایک جہاں کے دباؤ کو قبول نہیں کیا اور سب کچھ قربان کرکے اسلام حقیقی کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا میں صبر، شکر، شرافت اور غیرت جیسے الہٰی اقدار کو زندگی ملی ہے، خدا کا شکر ہے کہ ہمارا تعلق قافلہ عزت و شرف سے ہے، ذلت ہم سے کوسوں دور ہے، شہادت ہمارے لئے باعث افتخار ہے اور کربلا عزت و شرف کا راستہ ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button