پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینی نے واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اسرائیل سے نجات کا واحد طریقہ مبازرہ اور مقابلہ ہے۔علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز:بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے کراچی کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی کی مرکزی امام بارگاہ میں ایک اجتماع منعقد ہوا،,جس سے خطاب کرتے ہوے امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ لبنان اور فلسطین میں مقاومتی گروہوں کی کامیابی امام خمینی کے انقلاب اسلامی کی مرہون منت ہے۔ امام خمینی کے پراثر انداز نے سامراجی طاقتوں کی راتوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی عظیم طاقت ایران کو عراق کے ساتھ طویل عرصہ تک جنگ میں مشغول رکھنا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اسرائیل سے نجات کا واحد طریقہ مبازرہ اور مقابلہ ہے۔ آج حزب اللہ و حماس جس جرات و استقامت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہیں، اس سے صیہونی طاقتوں کی شکست کے آثار واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں بھی سامراجی طاقتوں سے گٹھ جوڑ ہے، صرف وہاں مسلمان کمزور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close