پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام زمانہؑ کی والدہ و امام موسی کاظم ؑکی شان میں بدترین گستاخی، ملت جعفریہ سراپااحتجاج

شیعہ نیوز:ولدالزناملعون عبدالرحمان سلفی کی امام زمانہؑ کی والدہ و امام موسی کاظم ؑکی شان میں بدترین گستاخی پر ملت جعفریہ پاکستان سراپااحتجاج، ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گستاخِ اہل بیت اطہارؑ ملعون
عبدالرحمٰن سلفی کی فوری گرفتاری اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ملعون بنام عبد الرحمٰن سلفی کی آواز ریکارڈ ہے جس میں اس ملعون نے فرزند رسول اکرم ؐ اور بارہویں امام مہدی آخر الزمان ؑ کی والدہ ماجدہ حضرت نرجس خاتون ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخیاں کیں اور انتہائی غلیظ زبان استعمال کی ہے اس کےعلاوہ اس ملعون نے امام موسیٰ کاظم ؑ ، امام محمد تقی ؑ اور امام علی نقیؑ جیسی مقدس ہستیوں کی شان میں بھی انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کی گئی ہے ۔اس انتہائی توہین آمیز ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد شیعیان حیدر کرارؑ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ محرم الحرام کے نزدیک آتے آتے اس طرح کی گستاخانہ جسارت وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو تباہ وبرباد کرنے کی سنگین سازش ہے ۔مخدرات عصمت و طہارت کی شان میں یہ گستاخانہ عمل شیعیان حیدرکرارؑ کے صبر کے پیمانے کو آزمانے کی کوشش ہے ۔

اس بدترین گستاخی کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے علامہ حامد علی شاہ موسوی کی اپیل پر ملک بھرمیں پر امن احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف اور چیف جسٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملعون گستاخ عبد الرحمٰن سلفی کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close