پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام سجادؑ نے عالم انسانیت کے لئے صبر و استقامت کی بنیادیں فراہم کیں، علامہ ساجد نقوی

امام زین العابدین ؑ نے اذہان و قلوب کو جلا بخشنے ، باطن میں روشنی پیدا کرنے، نفس امارہ کو شکست دینے اور خدا کے ساتھ لو لگانے کے لئے دعاﺅں کا جو ذخیرہ امت کو فراہم کیا ہے دور حاضر میں اس سے استفادہ کیا جائے تو دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے امام چہارم حضرت امام زین العابدین ؑ کے یوم شہادت (25 محرم الحرام95 ھ) پر پیغام میں کہا ہے کہ امام ؑ نے اپنے کردار وعمل کے ذریعے یزیدیت کو بے نقاب کیا اور حسینیت کے خدوخال کو جس طرح واضح کیا یہ انداز باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی ہرقوت کے لئے رہنما حیثیت رکھتا ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ سید الساجدین ؑ نے ولادت سے لے کر کربلا اور کربلا سے لے کر آخری سانس تک انتہائی کٹھن اور سنگین حالات کوبرداشت کرکے عالم انسانیت کے لئے صبر واستقامت کی ایسی بنیادیں فراہم کیں جن سے ہر دور کا انسان استفادہ کررہا ہے اور حق پر قائم رہتے ہوئے مرنے کا حوصلہ پارہا ہے۔

امام زین العابدین ؑ نے اذہان و قلوب کو جلا بخشنے ، باطن میں روشنی پیدا کرنے، نفس امارہ کو شکست دینے اور خدا کے ساتھ لو لگانے کے لئے دعاﺅں کا جو ذخیرہ امت کو فراہم کیا ہے دور حاضر میں اس سے استفادہ کیا جائے تو دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے۔ اپنی مناجات میںامام زین العابدین فرماتے ” خدا کی بارگاہ میں دو قطروں کے علاوہ اور کوئی محبوب نہیں ایک راہ خدا میں گرنے والا شہید کے خون کا قطرہ اور دوسرارات کی تاریکی میں خوف و تقرب الہی کے لئے گرنے والا آنسو کا قطرہ“۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام چہارم ؑ کو یہ امتیازی خصوصیت حاصل تھی کہ انہوں نے دعاﺅں اور مناجات کے ذریعے انسان کو اپنے خالق سے براہ راست مربوط و مخاطب ہونے کا گر سکھایا اور عبادات کے ذریعے اپنے نفس پر کنٹرول کرنے کی رسم ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: آئی ایس او کی جانب سے منفرد سبیل کا اہتمام، پودے تقسیم کیے گئے

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ  آج اگر ہم ” صحیفہ کاملہ “ کی شکل میں ان مناجات کے ذریعے اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کریں تو ہمیں نہ صرف اپنے نفس پر کنٹرول ہوگا بلکہ ہم انسانوں کے دلوں پر حکمرانی کے راز سے آشنا ہو جائیں گے اور صبر و حکمت کے ذریعے دنیا کو مسائل و مشکلات سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔ قائد ملت جعفریہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ باطل قوتیں قوتیں عالم اسلام کی دینی ، علمی، ثقافتی، تہذیبی روایات اورآزادی و استقلال کو ختم کرنے اور وسائل کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لہذا اس کٹھن دور اور سنگین مرحلے میں امام سجاد ؑ کے عطا کردہ اصول اور اساسی نقوش سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button