
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ہفتہ شہدائے امامیہ، آئی ایس او ڈی جی خان ڈویژن کے مسئولین کی شہداء کی قبور پر حاضری
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں رضائے خدا کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہدائے امامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہفتہ شہدائے امامیہ کی تقریبات جاری ہیں۔ آٸی ایس او پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن شعبہ اسکاٶٹنگ کی جانب سے ہفتہ شہدائے امامیہ کی مناسبت سے شہید ڈاکٹر ثریا ناز اور شہید شاعر سید محسن نقوی کی قبور پر اسکاؤٹ سلامی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ جس میں ڈویزنل صدر شکیل حسین، اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کفیل حسین اور ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات راشد حسین نے شرکت کی۔