مشرق وسطی

ایران سعودی تعلقات کے حوالے سے سعودی کابینہ کا اہم اعلان

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی عرب کے وزراء نے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور اعلان کیا کہ وہ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے مرحلے کے خواہاں ہیں۔

سعودی عرب کی کابینہ نے تہران اور ریاض کے سفارتی تعلقات کے از سر نو آغاز کا ایسی حالت میں جائزہ لیا ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللھیان سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی دعوت پر جمعرات سترہ اگست کو ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللھیان نے اس دورے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

فریقین نے اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی حالات کے علاوہ سعودی عرب اور ایران کے دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی گنجائشوں کا بھی جائزہ لیا۔

ایران اور ریاض کے قریبی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر امیرعبداللھیان کے دورۂ سعودی عرب کو عالمی ذرائع ابلاغ نے وسیع پیمانے پر کوریج دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button