اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی جلسہ سے زلفی بخاری کے اہم اعلان

شیعہ نیوز:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے ،مجلس وحدت مسلمین  اور پی ٹی ٓئی کے مشترکہ  امیدوار جناب میثم کاظمی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی زمینی حقائق کے مطابق کلین سوئپ کررہی ہے، بلاول بھٹو اسی لئے ابھی سے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بلاول نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے ۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا کہ سب سے پہلے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بات عمران خان نے کی، وہ اپنا وعدہ پوا کریں گے، جبکہ بلاول نے سب سے پہلے جی بی صوبے کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن جیت کر صوبہ بنائیں گے، بلاول آپ کے کندھوں پر سیاسی کھیل رہا ہے، بلاول آپ کو بند گلی میں لےکر جانا چاہ ر ہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گیلپ اور پلس کے سروے میں پی ٹی آئی الیکشن جیت چکی ہے، بلاول یہاں کا وہی حال کرنا چاہتا ہے جو انہوں نے سندھ کا حال کیا ہے۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ آپ خود ہی دیکھ لیں کہ لاڑکانہ کا انہوں نے کیا حال کیا ہے، جو اپنوں کو کچھ نہیں دے سکا وہ آپ کو کیا دے گا؟

انہوں نے کہا کہ کئی سال سے یہ لوگ سندھ پر حکمران ہیں اور صوبے کا حال دیکھیں، نہ اسپتال ہیں نہ سڑکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button