پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماہ رجب کی اہم مناسبتیں، ایام ولادت و شہادت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ ’’ ماہ رجب خداکے نزدیک بہت زیادہ بزرگی کا حامل ہے۔ کوئی بھی مہینہ حرمت و فضیلت میں اس کا ہم پلہ نہیں اور اس مہینے میں کافروں سے جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔ آگاہ رہو رجب خدا کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ رجب میں ایک روزہ رکھنے والے کو خدا کی عظیم خوشنودی حاصل ہوتی ہے، خدا کاغضب اس سے دور ہوجاتا ہے اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند ہوجاتا ہے۔ ‘‘

اس مہینے کی اہم مناسبتیں:

یکم رجب: ولادت امام محمد باقر ؑ ہے اور یہ بڑی عظمت والا دن ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں: روزہ رکھنا روایت میں ہے کہ حضرت نوح(علیہ السلام) اسی دن کشتی پر سوار ہوئے اور آپؑ نے اپنے ساتھیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا پس جو شخص اس دن کا روزہ رکھے گا تو جہنم کی آگ اس سے ایک سال کی مسافت پر رہے گی ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: پہلی رجب کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے والے کو خدائے تعالیٰ یقینا بخش دے گا ۔

تین رجب: شہادت امام علی نقی ؑ

پانچ رجب : ولادت امام علی نقی ؑ

نو رجب: ولادت شہزادہ حضرت علی اصغر ابن حضرت امام حسينؑ

یہ خبر بھی پڑھیں ماہ رجب کی فضیلت و اعمال

دس رجب: ولادت امام محمد تقی ؑ

بارہ رجب: دیوار کعبہ شق ہوئی اور جناب فاطمہ بنت اسد ؑخانہ کعبہ میں داخل ہوئیں

تیرہ رجب: ولادت امیر المومنین حضرت امام علی بن ابی طالب ؑ

پندرہ رجب: شھادت عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیھا

سولہ رجب: حضرت امام علی علیہ السلام جنگ جمل سے کوفہ کی طرف واپس آئےاٹھارہ رجب: وفات حضرت ابراہیم ابن رسول اللهﷺ

بائیس رجب : نیاز امام جعفر صادق ؑ

چوبیس رجب: فتح خیبر کا دن ہے

پچیس رجب: شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

چھبیس رجب: وفات حضرت ابو طالب علیہ السلام

ستائیس رجب کا دن: یہ عیدوں میں سے بہت بڑی عید کا دن ہے کہ اسی دن رسول خدا(ص) مبعوث بہ رسالت ہوئے۔

آٹھائیس رجب کا دن: 28 رجب 60 ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام مدینہ منورہ سےکربلا کی طرف روانہ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button