پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ سید احمد اقبال رضوی کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے اہم ملاقات

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےوائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں وفدنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے انصاف ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت الیکشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان قومی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی وزیروں کو جھوٹے بیان کا آرڈر اوپر سے آیا ہے، شیخ اکبر رجائی

اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی اور مرکزی رہنما سید محسن شہریار سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن و دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button