پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیوایم کے وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخارحسن چوہدری سے اہم ملاقات
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری سے ہیڈ کوارٹرپاکستان رینجرز سندھ میں خصوصی ملاقات کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ڈی جی رینجرز سندھ سے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، محرم الحرام میں سکیورٹی کے معاملات اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وفد کے شرکاء نے کراچی کی عوام، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کوبےحد سراہا۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صابر کربلائی ، میر تقی ظفر، علی حسین نقوی اور دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔