پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم شہادت امام علیؑ ، مجالس و جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی اور دیگر اہم امور سے متعلق اہم اجلاس

شیعہ نیوز:شہر قائد کراچی میں 21 رمضان یوم شہادت امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر منعقد ہونے والے مجالس عزا اور جلوسوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامات سے متعلق ڈپٹی کمشنر جنوبی کمپلیکس میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری نے کی۔ اجلاس میں یوم علیؑ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات، امام بارگاہوں پر روشنی کے انتظامات، امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں متعدد امام بارگاہیں موجود ہیں، جن میں مجالس عزا کا انعقاد ہوتا ہے اس کے علاوہ علاقائی مجالس بھی منعقد ہوتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام امام بارگاہوں اور دیگر مجالس اور مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کے مقامات پر صفائی ستھرائی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے اور سیکورٹی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران حضرت علیؑ کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے تمام ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ اس موقع پر عوام الناس کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ پیشگی اقدامات کئی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button