اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان نے ایران سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے، قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان جیسے غریب ممالک کے قرضے معاف کر دینے چاہیں جس کے بعد وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کےقابل ہو سکیں گے۔

وزیر اعظم کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جہاں غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا وہیں ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ایران جیسے ملک سے اگر پابندیاں ہٹا لی جاتی ہیں تووہ کورونا وائرس سے کافی حد تک نبردآزما ہو سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button