اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اپنے بھائی ابراہیم رئیسی کو ایرانی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی،علاقائی امن ،ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئےمیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر نئے صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

عمران خان کی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد
عمران خان کی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح سمیٹنے پر میں برادر سید ابراہیم رئیسی کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں قوم کی بہترین خدمت کیلئے ہمیں سیاسی طور پرمستحکم ہونا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی،علاقائی امن ،ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئےمیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی نےایران کے تیرہویں صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی ھاصل کی ہے جبکہ ان کے مقابل حریفوں نے بھی اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close