عمران خان نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا
ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ ہمیں تمام تر سیاسی تعلقات سے زیادہ عزیز ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
انہوں نے سانحہ پشاور کے خلاف بھرپور احتجاج اور یک آواز ہونے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریاست کے سربراہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بے گناہوں انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے ان کے پاس جائے۔لیکن وزیراعظم کے پاس میلسی جانے کے لیے تو وقت ہے ہماری لاشوں پر افسوس کرنے کے لیے نہیں ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور دھماکے کےسہولت کار اور سعودی عرب میں کیا تعلق ہے؟، اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حکومت نے سخت مایوس کیا ہے۔ ہم نے ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک انصاف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن اقتدار ملنے کے بعد وزیراعظم نے جس طرح شیعہ کمیونٹی کو نظرانداز کیا وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ ہمیں تمام تر سیاسی تعلقات سے زیادہ عزیز ہے اور اس کے لیے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ ایک بیدار اور جرات مند قوم ہیں۔ہم کربلا کے ماننے والے ہیں اور کربلا کے ماننے والے کبھی بھی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔پشاور شہداء کے لہو نے پوری قوم کو ظلم کے خلاف ایک نئی تحریک دی ہے۔تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر احتجاج بیداری کے عزم کا اعادہ ثابت ہوگی اور ملت تشیع اب تکفیریت کے خلاف زیادہ مضبوط موقف کے ساتھ میدان عمل میں موجود نظر آئے گی۔