اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان کا ایران سے تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

شیعہ نیوز: پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران سے تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے علاقائی تعاون بالخصوص پاک-ایران تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی وفد کی قیادت میں عمران خان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم نے ظریف کو دورہ اسلام آباد کی آمد پر خوشامدید کہتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے قریبی تعلقات کا ذکر کیا۔

عمران خان نے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے ایران سے تعلقات کی مضبوطی اور تعاون کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی تقویت ہونی ہوگی۔

پاکستانی وزیراعظم نے ایران میں کورونا سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی انتہائی مؤثررہی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے اورافغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے؛ افغان امن عمل کی کامیابی تک حمایت جاری رکھیں گے، افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن سے معاشی تعاون، تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے صدرحسن روحانی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں پاکستان سےتعاون بڑھانا چاہتاہے اورمسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ایران پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button