اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

میرٹ پر کام نہ کرنے والے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہے ہیں، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کبھی میرٹ پر کام نہ کرنے والے مفرور لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں چار لانگ مارچ ہوئے کیا وہ غیر جمہوری تھے؟ انہوں نے لانگ مارچ این آر او لینے کیلیے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں مارچ آہستہ چل رہا ہے، میرے اوپر حملے کے بعد مارچ کو آہستہ تو ہونا ہی تھا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے فائدے اور چوری کا پیسہ بچانے کیلیے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، انہوں نے کبھی زندگی میں کوئی کام میرٹ پر نہیں کیا اور اب یہ مفرور لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف کا فیصلہ کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں میں نے آرمی چیف کی تعیناتی کو کبھی متنازع نہیں بنایا، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہیں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا خوف ہے جبکہ میری پیش کش کے باوجود ای سی ایل میں نام نہیں ڈالتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا پیسہ، شاپنگ علاج سب کچھ بیرون ملک میں ہوتا ہے جبکہ میرا سب کچھ پاکستان میں ہی ہے۔ حکومتی کارکردگی پر عمران خان نے کہا کہ 7 ماہ میں انڈسٹریز صنعتیں سب بند ہوگئیں، ہر پاکستانی پریشان ہے، موجودہ حکومت نے تین ماہ میں اُس سے زیادہ قرض لے لیا جتنا ہم نے 9 ماہ میں لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button