پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت، تمام زائرین کورونا سے صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسقرداس گائوں سے تعلق رکھنے والا زائر محمد عباس 26 فروری کو ایران سے آیا تھا اور 21 مارچ کو نگر پہنچا جہاں انہیں دیگر زائرین کے ساتھ قرنطینہ کیا گیا۔

محمد عباس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ ہفتہ کے روز وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہو گیا۔ اس وقت ضلع نگر کے قرنطینہ مراکز میں کوئی بھی زائر موجود نہیں۔ تمام زائرین ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button