
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق میں عید غدیر کو سرکاری تعطیل ملکی قانون بن گیا
شیعہ نیوز: عراق میں یوم تکمیل دین عیدغدیر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس روز کو عام سرکاری تعطیل کا قانون بنا دیا گیا ہے۔ یہ اعلان عراق کے مشیر قانون شیخ حامد الخضری نے میڈیا کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عراقی حکومت کے اس فیصلہ کو ملت تشیع پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود محبان محمد ص و آل محمد علیھم السلام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے سراہ رہے ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستان میں محبان اہلبیتؑ شیعہ، سنی عوام کا مطالبہ ہے کہ عدیر غدیر چونکہ عین اسلامی دن ہے، لہذا اس مناسبت سے پاکستان میں بھی سرکاری سطح پر عام تعطیل ہونی چاہئے۔ کیونکہ عدیر غدیر درحقیقت یوم ختم نبوت ہے۔