مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان، حزب اللہ نے متعدد اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے 3 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں اسرائیلی فوج کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی سینٹر شتولا اور بستی جرداح کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ادھر الجزیرہ کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے بالائی الجلیل میں واقع صہیونی بستی "المطلہ” کی طرف 2 راکٹ فائر کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراقی استقامت کا ڈرون حملہ

حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں کو مقبوضہ شبعا فارم کے رویسات العلم کے اطراف میں بھی نشانہ بنایا گيا۔

حزب اللہ لبنان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ دوویو فوجی چھاؤنی کے اطراف میں بھی اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل برسائے ہیں کہا کہ ان تمام حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون نے لبنان کی جنوبی سرحدی پٹی کے قصبے "مارون الراس” کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور لبنان کے درمیان سرحدی پٹی کے قریب "دویو” اور بالائی الجلیل کے مقبوضہ علاقے میں خطرے کا سائرن بج گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button