پنجاب میں یزید ابن معاویہ ملعون پر لعنت بھیجنا بھی جرم بن گیا
شیعہ نیوز: حسینی پاکستان کو یزیدی پاکستان بنانے کا مذموم منصوبہ جاری ،ایک اور شیعہ نوجوان پر نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؑ کے قاتل یزید بن معاویہ پر لعنت بھیجنے کے جرم میں ایف آئی آر درج،سعودی عرب میں موجود شاراع ِ یزید ابن معاویہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اس پر لعنت بھیجنے پر شیعہ نوجوان مظاہر عمران کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کبیروالا میں درج کروایا گیا ، تکفیری وناصبی شرپسند عناصر کے ساتھ ساتھ متعصب ، جاہل اور تاریخ سے نابلد پولیس حکام بھی یزید بن معاویہ کی طرفداری اور وفا داری میں آگے آگے ،۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال پنجاب میں یزید ابن معاویہ ملعون پر لعنت بھیجنے کے جرم میں شیعہ جوانوں پر مسلسل ایف آئی آرز کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ، مزید ایک اور ایف آئی آر مظاہر عمران نامی ایک شیعہ نوجوان کے خلاف تھا نہ سٹی کبیروالا میں درج کروائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کی ایماء پر حماد خلیل ولد خلیل احمد نامی ایک شخص نےاپنی مدعیت میں مظاہر عمران کے خلاف توہین صحابہ کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے ۔
مدعی نے الزام عائد کیاہے کہ مذکورہ ملزم نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی ہےجو میرے ساتھ دیگر گواہان نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے، جس میں اس نے سعودی عرب کی کسی شاہراہ کی ایک تصویر ایڈٹ شدہ پوسٹ کی ہے جس پر شاراعِ یزید بن معاویہ کےالفاظ درج ہیں اس پوسٹ پر مظاہر عمران نے ایک تحریر (آل سعود تم پر، تمہارے بڑوں پر ، تمہارے باپ دادا پر، یزید ابن معاویہ لعین اعظم پر لعنت) لکھی۔
ایسے الفاظ جلیل القدر صحابی رسولؐ(نعوذباللہ)امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کا سبب ہیں، اس پوسٹ کو پڑھ کرشدید دل آزاری ہوئی ہے اور مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے ۔ لہذٰا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیاجائے ۔
واضح رہے کہ مظاہر عمران نے جس شاہراہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی وہ جعلی نہیں بلکہ بلکل اصلی ہے ، سعودی عرب کے شہر جدہ میں خیابان شہزادہ ماجد و خیابان ملک فہد کے درمیان یزید بن معاویہ کے نام سے یہ شاراع موجود ہے اور اس پر اسی نام کی تختی بھی نصب ہے،اس شاراع کی تصاویر گوگل پر بھی موجود ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ آل سعود کی نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ سے بغض ودشمنی اور ان کے قاتل یزید بن معاویہ لعنتی سے محبت والفت کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں متعدد دینی تعلیمی مراکز کو بھی اپنے چہیتے یزید بن معاویہ لعنتی کے نام سے منسوب کیا ہوا ہے جس کاواضح ثبوت ذیل میں موجود یہ تصویر ہے ۔صرف یزید لعنتی ہی نہیں آل سعود کو تمام اسلام دشمنوں سے اتنی ہی محبت ہے جس کی بناء پر انہوں نے اپنے ملک میں رسول خداؐ کے سب سے بڑے دشمن اور قرآن مجید میں لعنت کے حقدار قراردیئے گئے ابولھب کے نام سے منسوب مدارس دینیہ بھی قائم کیئے ہوئے ہیں جبکہ خانہ کعبہ پر ہاتھیوں کا لشکر لیکر حملہ کرنے والے اورخدا کے معجزے سے ابابیلوں کی کنکریوں سے بھسم ہوجانے والے ابرہہ اور رسول خداؐ کے مقابل اپنی جھوٹی نبوت کا اعلان کرکے بیعت لینے والے تاریخ اسلام کے سب سے بڑے جھوٹے مسیلمہ کذاب کے نام سے بھی شاہراہیں منسوب کی ہوئی ہیں۔