پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تفتان میں متعصب اہلکار کو فوری ہٹا کر ذمہ دار اہلکار کو مقرر کئے جائیں: علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، کراچی ڈویژن کے صدر مولانا محمد صادق جعفری، صدر کوئٹہ سٹی ارباب لیاقت علی ہزارہ اور شعبہ عزاداری ونگ کراچی کے صدر سید رضی حیدر رضوی نے کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے خواہشمند زائرین کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں، تاکہ وہ بروقت کربلا پہنچ سکیں۔

تفتان اور ریمدان بارڈر پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ تفتان میں متعصب اہلکار ہٹا کر ایسے ذمہ دار اہلکار مقرر کئے جائیں، جو زائرین کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے جس انداز سے پاس کیا گیا، وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس بل سے ملک میں اتحاد و وحدت کی فضاء متاثر ہوگی۔ اس سے قبل نصاب تعلیم میں متنازعہ مواد و شخصیات کو شامل کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ زائرین کی مشکلات کا ہمیں احساس ہے۔ زائرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ زائرین کی سکیورٹی اور ان کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button