مشرق وسطی

موجودہ شرائط میں معاشرے میں امید پیدا کرنا اہم جہاد ہے

شیعہ نیوز: سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی نے مایوسی کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شرائط امید افزائی اہم جہاد ہے کیونکہ دشمن معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ سازمان تبلیغات کے سربراہ نے صوبہ خرسان شمالی میں سازمان کے نئے ڈائریکٹر کی معرفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی اور مذہبی تبلیغات کے سلسلے میں مبلغین کے درمیان ہمدلی، تعاون اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔ حجۃ الاسلام قمی نے کہا کہ دشمن کی جانب سے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے ایسے شرائط میں دینی تبلیغات کے فروغ کی سخت ضرورت ہے دشمن کی طرف سے جوانوں میں مایوسی پیدا کی جارہی ہے اور موجودہ شرائط میں مایوسی کا مقابلہ کرنا اور جوانوں کے اندر امید پیدا کرنا اہم جہاد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button