
موجودہ صورت حال میں گروسی کا تخریبی کردار تاریخ میں محفوظ ہوگیا ہے، محمد اسلامی
شیعہ نیوز: ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آج 18 جون کو کابینہ کے اجلاس کے بعد ایران کی ایٹمی تنصیبات کی صورت حال اچھی بتائی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ الحمد للہ ایٹمی تنصیبات ٹھیک ہیں، ہمارے عوام میں طاقت اور ملی غرور پایا جاتا ہے اور انھوں نے کبھی بھی نہ زور زبردستی کو قبول کیا ہے اور نہ ہی جھکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حوزہ علمیہ نجف کا ٹرمپ کی گستاخانہ دھمکیوں کے خلاف شدید الفاظ میں بیان
انھوں نے کہا کہ دشمن مطمئن رہے کہ اس راہ سے بھی جس طرح اب تک اس کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے، آئندہ بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے بیانات کے بارے میں کہا کہ انھوں نے بہت زیادہ کوتاہی کی ہے جو تاریخ میں ثبت ہوچکی ہے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ رافائل گروسی نے تخریبی کردار ادا کیا ہے اور ان کی تاریخی کوتاہی اس بات کا سبب بنی کہ اس سے غلط فائدہ اٹھایا جائے۔