
دنیا
طوفان الاقصیٰ کے اثرات، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو گارڈز مہیا کر دیئے گئے
شیعہ نیوز: برطانیہ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈ فراہم کیے جانے لگے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا کر دیے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فیصلہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی ہوئے خطرے کے پیش نظر کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گارڈز کے اخراجات پارلیمںٹ کے فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سیاست میں بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ پریت گل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا معمول بن گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی ریاست کے حامی اور جنگ بندی کی لے آواز اٹھانے والے سیاستدانوں کو زیادہ خطرات درپیش ہیں۔