مشرق وسطی

ارادوں کی جنگ میں ایرانی قوم نے اپنا لوہا منوا لیا

شیعہ نیوز:صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے یوم شہدا کے موقع پر شہید فاؤنڈیشن کے قومی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمنوں نے اپنے ناجائز اور غیر قانونی مطالبات کے مقابلے میں ایرانی قوم کو جھکنے پر مجبور کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی مگر ارادوں کی جنگ میں ایرانی قوم نے اپنا لوہا منوا لیا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے عزم و ارادے کی جنگ میں ایسا کارنامہ انجام دیا کہ وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ، اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں بارہا اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ایرانی قوم نے سیاسی، اخلاقی اور قانونی سمیت مختلف شعبوں میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کے اسلامی نظام کو نشانہ بنانے کی بھرپور کوشش کی تا کہ اس نظام کو شکست سے دوچار کرسکیں تاہم ایران کا اسلامی جمہوری نظام حالیہ برسوں کے دوران اور زیادہ مضبوط ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close