مشرق وسطی

عالمی صورتحال کس کے حق میں بدل رہی ہے، صدر رئیسی نے بتا دیا

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے انڈونیشیا میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ایران نے عالمی سامراج کے تسلط کو قبول کرنے سے انکار کیا اسی لئے عالمی سامراج ایران کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں استقامت کے لئے فضا سازگار ہو رہی ہے۔

انڈونیشیا کے دورے کے آخری روز جکارتا کے اسلامی مرکز میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت سے عشق اور محبت انڈونیشیا کے عوام کی امتیازی خصوصیت ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی عالمی سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیتِ پیغمبر (ص) کے راستے سے انحراف ہی اس کے اسباب و علل ہیں۔

صدر رئیسی نے مساجد اور اسلامی مراکز کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی طرف دعوت دینے کے ساتھ ساتھ ان مراکز میں عالمی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مشکلات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہئے جن میں مسئلۂ فلسطین مسلمانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن، میڈیا کے ذریعے ہمارے دینی مقدسات کی توہین کرکے مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہمیں دشمن کی سازشوں کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران انڈونیشیا کے ساتھ ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ ان شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دیں۔ واضح رہے کہ صدر رئیسی نے انڈونیشیا کے صدر کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button