
پاکستانی شیعہ خبریں
مدرسہ زینبیہ بہاولپور کی افتتاحی تقریب، علامہ شبیر میثمی کی شرکت
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بہاولپور میں مدرسہ زینبیہ (س) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے وہاں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں آپ تمام احباب کا، جنہوں نے مجھے اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی، یہ پروگرام ایک مدرسہ کی افتتاحی تقریب سے وابستہ ہے۔ اس لیے میں گزارش کروں گا کہ مدارس کو مضبوط کریں۔ یہ حسینی افکار کی ترویج میں ایک ایسا محور ہیں، جس کے بغیر فہم و حکمت کا آنا ممکن ہی نہیں۔ ان علماء کی استقامت اور جذبے سے یکم ربیع الاول کے اعلان کو تقویت ملی تھی اور آگے بھی اقدامات ہونے ہیں، اپنے کل کے لیے آج تیاری کریں، اپنے سسٹم کو ان مدارس کے ذریعے مضبوط کریں، متحرک ہو کر تحریک کا ساتھ دیں۔ اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو۔