
ہندوستان اور صیہونی حکومت کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہندوستان کے ایک اخبار نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک دس سالہ فوجی و دفاعی سمجھوتے کے لئے نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ایک فوجی ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس دس سالہ دفاعی و فوجی تعاون کے سمجھوتے میں تحقیقاتی امور اور ان کی توسیع بھی شامل ہے۔
فریقین کے مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ میں ہندوستان کی دفاعی صنعتوں کے ڈائریکٹر اجے کمار اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی صنعتوں کے ڈائریکٹر امیر اشل شامل ہیں۔
فریقین نے اسی طرح فوجی صنعتوں میں تعاون کے علاوہ مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کے مسئلے کا بھی جائزہ لیا۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل (صیہونی حکومت) ہندوستان کا ایک اہم شریک ہے اور ہندوستان، اُس سے سالانہ ایک ارب کے فوجی و جنگی سازوسامان کی خریداری کرتا ہے۔
روس اور فرانس کے بعد ہندوستان دنیا کا تیسرا ملک ہے جس نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران صیہونی حکومت سے ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر خریداری کی ہے۔
واضح رہے کہ بنیامین نتن یاہو اور نریندرمودی کے دور حکومت میں فریقین کے تعلقات میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔