دنیا

بھارتی فورسز کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں، علی رضا سید

شیعہ نیوز: کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ علی رضا سید نے برسلز سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کشمیریوں کی ہمت و حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔شہداء کی یہ قربانیاں آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کشمیریوں کے لیے آج بھی مشعل راہ ہیں۔ علی رضا سید نے کہا کہ 1947ء کے جموں کے شہداء سے لے کر ابتک تمام شہدائے کشمیر نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ جذبہ ایثار اور عظیم قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں لیکن یہ مظالم غیور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتے۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے عظیم مقصد کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو عالمی فورموں پر اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علی رضا سید نے کہاکہ ہم بھارت کے اس ظالمانہ رویے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button