اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بھارتی غاصب فوج نے 2 مزید بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی غاصب فوج نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں 2 مزید بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات میں رکاؤٹ پیدا کررہے ہیں، شاہ محمود
ایک بھارتی پولیس اہلکار نے دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران قتل کیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ فوری طور پر نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔