اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکا ہے، شاہ محمود قریشی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سفیروں کے ہونے والے اجلاس سے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ خطہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ جموں و جموں و کشمیر کے او آئی سی رابطہ گروپ نے یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے غیر رسمی اجلاس منعقد کیا جس میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب، نائجریا اور آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں کشمیرکی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی نمائندگی اقوامِ متحدہ میں او آئی سی آبزرور مشن کے مستقل مندوب، سفیر آگشین مہدیئیف نے کی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں صورتِ حال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں، جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی پر امتِ مسلمہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ قابض افواج کی موجودگی والا خطہ بن چکا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے، کشمیریوں کو جسمانی، سیاسی، نفسیاتی طور پر کچلنے کیلئے بھارتی ظالمانہ مہم جاری ہے، ہزاروں کشمیریوں کا کچھ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button