انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات، ووٹنگ جاری
شیعہ نیوز: انڈونیشیا میں آج صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں 2 لاکھ 59 ہزار امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے۔
عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ انڈونیشیا کے 17 ہزار جزائر میں 20 ہزار پوسٹوں کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد امیدوار ہیں جو ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر کے لیے امیدورا کو براہ راست جیت کے لیے ملک کے نصف صوبوں میں امیدوار کو 50 فیصد سے زائد اور 20 فیصد بیلٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خان یونس میں القسام بریگیڈز کا صہیونی فورسز پر کامیاب حملہ
آج شام تک صدر جوکو ویدوڈو کے جانشین کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور یہ سابق گورنر ’’پرابوو سوبیانٹو‘‘ ہوسکتے ہیں جنھوں نے اسپیشل فورسز میں کمانڈر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
دو حالیہ سروے یہ پیش گوئی کرتے ہیں کہ پرابوو 52 یا 51 فیصد ووٹ حاصل کرکے اکثریت حاصل کر لیں گے اور صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں جانے سے بچ جائیں گے۔
انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کے پاس 6 گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔ دارالحکومت جکارتہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کے باعث کچھ علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا اور پولنگ کا عمل رک گیا۔