اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انقلاب اسلامی ایران دنیا کے ستمگروں اور ظالموں کے سامنےآہنی دیوار ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی توسیع تنظیم سیکریٹری قمر عباس غدیری کا کہنا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی عظیم قیادت اور امام زمانہ (عج) کی سرپرستی میں یہ انقلاب دنیا کے عظیم مراحل کو طے کرکے امام زمان (عج) کے آفاقی انقلاب کے ساتھ متصل ہوگا۔

انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ جب امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کیا، تو دنیا کے تمام مظلوموں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوئیں، جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا، یعنی اسلام میں کسی طرح کی بھی سرحد کی قید نہیں ہیں، اسلام شرق و غرب میں یعنی پوری دنیا میں اپنا جھنڈا لہرانے کا تصور رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام و عدل الٰہی پورے دنیا کے مظلوموں اور ستم رسیدہ لوگوں کو حق دلانے کا وعدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرتا ہے، اگرچہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ایرانی نظام اور امام خمینیؒ کے دور کے ایرانی نظام میں میں کوئی فرق نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں انقلابِ اسلامی فقط ایران کیلئے نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کیلئے مشعل راہ ہے

قمر عباس غدیری نے کہا کہ امامؒ نے اس شخص کو اپنا نائب چنا، جو زندہ و شب بیدار ہے، امامؒ کی طرح دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کیلئے اور خصوصاً مظلوم مسلمانوں کیلئے درد رکھتا ہے اور ظالم، ستمگر ان سے اتنی ہی نفرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی عظیم قیادت اور امام زمانہ (عج) کی سرپرستی میں یہ انقلاب دنیا کے عظیم مراحل کو طے کرکے امام زمان (عج) کے آفاقی انقلاب کے ساتھ متصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایران اس وقت دنیا کے سارے ستمگروں اور ظالموں کیلئے آہنی دیوار ہے، اس کا سبب یہ ہے کہ اس انقلاب کی حفاظت کرنے والے متقی اور پرہیزگار انسان ہیں، خدا پر بھروسہ اور مستقل مزاجی، جذبہ شہادت اور امام حسین علیہ السلام کی تحریک کا آئیڈیل ہونا اس انقلاب اسلامی کے بقا کے سبب اور ستون ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button